ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی میں ٹارگٹ کلرکاشف عرف کیکڑا گرفتار، 10 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف

datetime 13  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حساس اداروں نے شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر کاشف عرف بونا عرف کیکڑا کو حراست میں لے لیا جب کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے 10 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 4 میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کاشف عرف کیکڑا کو حراست میں لیتے ہوئے اس کے قبضے سے کلاشنکوف اور رپیٹر برآمد کرلی۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران 10 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے جب کہ 1996 میں ملزم نے الفلاح کے علاقے میں فائرنگ کرتے ہوئے 3 سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ملزم نے مذہبی سیاسی جماعت کے 3 کارکنوں کو قتل کیا۔ذرائع کے مطابق رواں سال رینجرز نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد کی تھی تاہم ملزم ضمانت پررہائی پانے کے بعد ایک مرتبہ پھر سماج دشمن کارروائیوں میں سرگرم ہوگیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…