اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں نیب نے 150 میگا اسکینڈلز کی ترمیم شدہ رپورٹ جمع کروادی ہے. نیب کی ترمیم شدہ رپورٹ میں شکایات اور تصدیق کنندگان سے متعلق دو کالمز کا اضافہ کیا گیا ہے. نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسحاق ڈار کے خلاف شکایت 2000 میں درج کی گئی تھے جبکہ وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق شکایت کے اندراج کی تاریخ موجود نہیں ہے. نیب رپورٹ میں استدعا کی گئی کہ وزیر اعظم کے خلاف براہ راست تحقیقات کی اجازت دی جائے تاہم نیب رپورٹ پر سماعت 15 جولائی کو ہو گی. واضح رہے کہ گذشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے نیب کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی تھی
مزیدپڑھیے:متحدہ عرب امارات میں امریکی ٹیچرکوقتل کرنیوالی خاتون کو پھانسی
نیب نے 150 میگا اسکینڈلز کی ترمیم شدہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی
13
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں