کراچی(نیوزڈیسک) حکومت سندھ نے صوبہ بھر میں مدارس کی رجسٹریشن اور اسکروٹنی کا عمل مکمل کرلیاہے ۔اس رپورٹ کے مطابق
48 مدارس کے دہشت گردوں سے رابطے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبے میں مدارس کی مجموعی تعداد 9500 ہے۔جن میں سے 2920 مدارس کو کچھ عرصے کیلئے بند کردیاگیاتھا جبکہ 48 مدارس کے دہشت گردوں کے ساتھ رابطے ہوئے ہیں ان مدارس میںسے 24 کراچی اور 24 اندرون سندھ میں واقع ہیں ۔اس رپورٹ کوتیارکرنے کے بعد یہ رپورٹ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اورصوبائی وزیرداخلہ سہیل سیال کوبھیج دی گئی ہے اب سندھ حکومت ان مدارس کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی ۔
سندھ میں کتنے مدارس کے دہشتگردوں سے رابطے ہیں
11
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں