اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عید الفطر قریب آتے ہی تمام افراد بالخصوص خواتین میں عید کی شاپنگ کا رجحان بڑھ جاتا ہے، ہر خاتون عید پر منفرد نظر آنے کے لیے ہزار جتن کرتی ہے. تاہم پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے بھی اپنی عید کی تیاری شروع کر دی ہے، ریحام خان بھی پشاوری چپل کی دلدادہ نکلیں اور عید کے لیے خصوصی طور پر پشاوری چپل کا آرڈر دے دیا اور اپنی خواہش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے پشاوری چپل میں کوئی نیا ڈیزائن بنایا جانا چاہئیے. دوسری جانب کاریگر نورالدین نے بتایا کہ ریحام خان نے عید کے لیے بھورے رنگ کی پشاوری چپل کا آرڈر دیا ہے
مزیدپڑھیے :والدکیساتھ کھانا نہ کھانیکی سزا۔۔عدالت نے بچوں کوجیل بھیج دیا
جبکہ عید کے بعد کالے رنگ کی پشاوری چپل ریحام خان کے لیے تیار کی جائے گی. کاریگر نے بتایا کہ عید کے لیے تیار کی جانے والی پشاوری چپل چاند رات ہی کو ریحام خان کو بھجوا دی جائے گی۔
ریحام خان بھی پشاوری چپل کی دلدادہ نکلیں، آرڈ دے دیا
11
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں