کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے ماڑیپور،لانڈھی،پنجاب چورنگی،پاک کالونی اور اتحاد ٹاؤن میں مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 18 کو گرفتار کر لیا گیا،کراچی کے علاقے ماڑی پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق انہیں 15 پر شہری کی جانب سے اطلاع کی ایک ملزم شہریوں سے لوٹ مار کررہا ہے جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ایس ایس پی ابرار حسین کے مطابق لانڈھی میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزمان نقلی پستول دکھاکر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہم میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران 3 زخمی ملزمان سمیت 4 کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے شیراز کامریڈ گروپ سے ہے جن کی شناخت رضوان عرف سنی،مقصود علی، ثاقب، اور عاطف الرحمان کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان نے 100 سےزائد،لوٹمار،ڈکیتی،بھتہ خوری کی وارادتوں کا انکشاف کیا ہے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیاہے۔پنجاب کالونی کے قریبپولیس نے کاروائی کرکے ڈکیتیوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹی گئی رقم اور سامان برآمد کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اتحاد ٹاؤن میں بھاری نفری کیہمراہ جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا اور جوا کھیلنے میں مصروف 9 جواریوں کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے جوئے میں استعمال ہونے والی رقم اور سامان برآمد کرلیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیے :طاہرالقادری شدیدعلیل ،خطبہ جمعہ بھی نہ دے سکے
کراچی: مختلف کارروائیوں میں ایک ملزم ہلاک، 18 گرفتار
11
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں