اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب میں بارش کا سلسلہ مزید دو روز جاری رہے گا،ڈی جی میٹ

datetime 11  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم راولپنڈی میں نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول کہتے ہیں پنجاب میں بارش کا سلسلہ مزید دو روز جاری رہے گا، نالہ لئی کے اطراف رہنے والے لوگ محتاط رہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش الاصبح سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث جڑوا ں شہروں کا موسم خوشگوار ہو گیا تاہم راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ زیر آب آنے والے علاقوں میں جاوید کالونی ، ڈھوک کھبہ ، آریہ محلہ ، امام بار گاہ چوک ، جامعہ مسجد روڈ پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا ، سڑکوں پر پانی کھڑے ہونے کے باعث شہریوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، موسلا دھا ر بارش کے باعث راولپنڈی میں نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 13 فٹ جبکہ گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ تک پہنچ گئی۔ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق اسلام آباد میں سید پور میں 23 ملی میٹر، بوکڑہ میں 71 ملی میٹر بارش،گولڑہ میں 77 ملی میٹر جبکہ پنڈی کے علاقے چکلالہ میں 59 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام کا کہنا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں بارش کا سلسلہ مزید 2 دن جاری رہے گا، نالہ لئی کے اطراف رہنے والے لوگ محتاط رہیں۔
مزیدپڑھیے :ایک ٹی وی شوجس نے عرب دنیامیں تہلکہ مچادیا



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…