ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

کراچی :12 گھنٹے بعد کچھ علاقوں میں بجلی کی بحالی شروع

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں بجلی کا بڑا بریک دائون 12گھنٹے گزرنے کے بعد جاری ہے ،آدھے سے زائد شہر کی بجلی گزشتہ رات 9بجے سے بند ہے ،صبح 8بجے کے بعد ایف بی ایریا ،گلشن اقبال ،بفرزون سمیت بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی مکمل بحالی میں وقت لگ سکتا ہے ،اس حوالے سے ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔کراچی میں منگل کی شب بجلی کا ایسا بریک ڈاون ہوا کہ اگلے دن کا سورج نکل آنے پر بھی بجلی کا کچھ اتا پتا نہیں ۔رمضان المبارک کی انیسویں تراویح اور بیسویں روزے کی سحری شہریوں نےاندھیرے میں کی۔طویل ترین بریک ڈاون سے شہر کے جو علاقے متاثر ہوئےان میں گلستان جوہر، گلشن اقبال، گلشن جمال، ڈالمیا، کارساز، صدر، کیماڑی، لیاری،برنس روڈ،پاکستان چوک، ڈیفنس، کلفٹن، سی ویو ، شیریں جناح کالونی، محمود آباد ، فیڈرل بی ایریا، بلدیہ ٹاؤن، ملیر، کورنگی، بھٹائی کالونی، نارتھ کراچی اور طارق روڈ شامل ہیں۔بجلی کی عدم فراہمی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ شہر میں رات گئے تک کھلے رہنے والے بازار جلد ویران ہو گئے، شہریوں نے رات جاگ کر گزاری اور سحری بھی اندھیرے میں کی۔ بجلی کی بندش کے باعث پانی کی بھی قلت ہوگئی۔ ادھرترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 500کےوی اے کی مین ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرجانے سے کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ اور بلوچستان کے کئی اضلاع کو بجلی کی فراہمی بند ہوئی، بجلی کی مکمل بحالی میں وقت لگ سکتاہے۔ بجلی آنے کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔دوسری جانب شہریوں نے کے الیکٹرک کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔شہریوں نے کے الیکٹرک کی ہیلپ لائن سے جواب موصول نہ ہو نے کی شکایت بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…