اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی تنویر زمانی سے شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے یہ خاتون پیپلز پارٹی کی رہنما ہیں نہ ان کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ پاکستان یا بیرونِ ملک میں ہے، اس حوالے سے ساری باتیں پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے ضابطہ اخلاق کے خلاف ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے تنویر زمانی نام کی ایک خاتون ٹی وی چینلوں پر آرہی ہیں اور خود کو پارٹی کا لیڈر اور کبھی کبھی تو پارٹی کا ترجمان ظاہر کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات کی قطعی طور پر تردید کی ہے کہ یہ خاتون پیپلز پارٹی کی رہنما ہیں نہ ان کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ پاکستان یا بیرونِ ملک میں ہے۔ میڈیا پر انٹرویو میں یہ غلط تاثر بھی دیا جا رہا ہے کہ اس خاتون نے سابق صدر آصف علی زرداری سے شادی کی ہوئی ے۔ یہ افواہ اس وجہ سے بھی تقویت پاتی رہی ہے کہ اس خاتون نے اس بارے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا ہے اور اپنے انداز گفتگو سے یہ بات درست ثابت کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔ یہ قطعی طور پر غلط ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی شادی کی افواہ ان کے دورِ صدارت میں 2011ءمیں پھیلائی گئی تھی۔ اس وقت بھی 3فروری 2011ءکو ایوان صدر سے اس افواہ کی تردید کی گئی تھی اور اس غیراخلاقی مہم کی مذمت کی گئی تھی۔ سابق صدر آصف علی زرداری کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خاوند تھے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے داماد تھے۔ وہ اسے اپنے لئے بڑا اعزاز سمجھتے ہیں اور اس قسم کی تمام افواہوں اور ذاتی حملوں کو برداشت کرتے آئے ہیں۔ ان کے خلاف اس مذموم مہم کو چلانے والے جان لیں کہ آصف علی زرداری تاریخ کا ادراک رکھتے ہیں۔ وہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے شوہراور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے داماد کی حیثیت سے زندہ رہنا چاہتے ہیں اور اسی حیثیت میں مرنا چاہتے ہیں۔ ترجمان نے کچھ چینلوں اور اینکروں کی جانب سے اس بے ہودہ افواہ کو صرف ریٹنگ کے لئے ہوا دینے کی مذمت کی۔ یہ ساری باتیں پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے ضابطہ اخلاق کے خلاف ہیں۔
آصف زرداری کی تنویرزمانی سے شادی ،پیپلزپارٹی کا باضابطہ موقف بالآخر سامنے آہی گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تعلیمی اداروں کے ہفتہ وار شیڈول میں تبدیلی کردی گئی
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے
-
ہفتے میں 3 دن اسکول بند رکھنے کی تجویز، رانا سکندر حیات کا اہم اعلان
-
تعلیمی ادارے ہفتے میں دو دن بند، نیا شیڈول جاری
-
بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
’سام سنگ‘ کے سستے فون نے سب کو حیران کردیا
-
کون سے ملازمین وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لینے کے اہل نہیں؟ اہم خبر
-
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی سکیم میں ایک اورریلیف مل گیا
-
جوان افراد میں کینسر تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم ترین وجہ دریافت
-
تعلیمی اداروں میں ہفتے میں 3 دن چھٹیاں؟ نوٹیفکیشن کی وضاحت آگئی
-
پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری ممالک کی نئی فہرست جاری
-
وزٹ ویزے پر بیرون ملک جانے والے پاکستانی ہوشیار!
-
شادی کی تقریبات بارے نیا حکم نامہ جاری
-
روزانہ ایک سے 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا



















































