کراچی (نیوزڈیسک) شہر قائد کے باسی رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں ہونے والے بجلی کے بدترین بحران کے صدمے سے نکل نہیں پائے تھے کہ انہیں ایک نئے بحران کا سامنا ہے۔ بن قاسم پاور پلانٹس ٹرپ کر جانے کے باعث رات ساڑھے آٹھ بجے شہر کا نصف سے زائد علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ ذرائع کے مطابق بریک ڈائون کے نتیجے میں 30 سے زائد گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ بریک ڈائون کے باعث شہر کو پانی فراہم کرنے والے تمام پمپنگ سٹیشن بھی بند ہو گئے ہیں اور شہر کو پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے جبکہ دھابے جی کے قریب 72 انچ کی مین لائن بھی پھٹ گئی ہے۔ بجلی اور پانی کی فراہمی معطل ہونے سے شہر میں دوہرا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں اورنگی، بلدیہ، سائٹ، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، سرجانی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ائر پورٹ، لانڈھی، کورنگی، ملیر، اولڈ سٹی ایریا، کیماڑی لیاری اور دیگر شامل ہیں۔ کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ انجینئرز معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ فوری طور پر بجلی کی بحالی کے حوالے سے کوئی وقت نہیں دے سکتے۔
کراچی ،بن قاسم پورٹ کے3 یونٹس ٹرپ ،ائرپورٹ سمیت کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تعلیمی اداروں کے ہفتہ وار شیڈول میں تبدیلی کردی گئی
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے
-
ہفتے میں 3 دن اسکول بند رکھنے کی تجویز، رانا سکندر حیات کا اہم اعلان
-
تعلیمی ادارے ہفتے میں دو دن بند، نیا شیڈول جاری
-
بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
’سام سنگ‘ کے سستے فون نے سب کو حیران کردیا
-
کون سے ملازمین وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لینے کے اہل نہیں؟ اہم خبر
-
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی سکیم میں ایک اورریلیف مل گیا
-
جوان افراد میں کینسر تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم ترین وجہ دریافت
-
تعلیمی اداروں میں ہفتے میں 3 دن چھٹیاں؟ نوٹیفکیشن کی وضاحت آگئی
-
پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری ممالک کی نئی فہرست جاری
-
وزٹ ویزے پر بیرون ملک جانے والے پاکستانی ہوشیار!
-
شادی کی تقریبات بارے نیا حکم نامہ جاری
-
روزانہ ایک سے 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا



















































