اسلام آباد(نیوزڈیسک) مون سون کی بارش نے راولپنڈی و اسلام آباد کے میٹروبس سٹیشنوں کی قلعی کھول کر رکھ دی بارش سے میٹرو بس کے تمام سٹیشنز تالاب کا منظر پیش کرتے رہے جبکہ مسافر ہر سٹیشن پر تکلیف کے باعث میٹرو بس عملے اور حکومت کو کوستے رہے۔

جڑواں شہروں میں برکھا برسی تو شہروں نے سکھ کا سانس لیا لیکن جونہی شہریوں نے اپنے کام کاج کیلئے تیاری پکڑی تو تمام میٹروبس سٹیشنز پانی میں تیر رہے تھے جبکہ الیکٹرک لفٹ بھی پانی میں ڈوبی رہی۔ دوسری جانب میٹرو بس کی صفائی کا بڑا عملہ بھی مسافروں کا سٹیشن پر پھسلن کا تماشا دیکھتا رہا جس سے مسافروں کے غصہ میں مزید اضافہ ہو گیا اور وہ میٹروبس عملے سمیت حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔

بارش کے باعث میٹرو بس سٹیشنوں کے نکاسی آب کا نظام ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے راولپنڈی اسلام آباد کے میٹرو بس سٹیشنز صدر، مری چوک، لیاقت باغ، کمیٹی چوک، وارث خان، سنٹرل ہسپتا ، رحمان آباد، سکستھ روڈ، شمس آباد، فیض آباد، آئی جے پی روڈ، پوٹھوہار روڈ، خیابان جوہر، فیض احمد فیض روڈ، کشمیر ہائی وے، چمن روڈ، ابن سینا روڈ، کچہری، پمز، سعودی پاک ٹاور، سیونتھ ایونیو، شہید ملت روڈ، پریڈ گراﺅنڈ اور سیکرٹریٹ تک تمام سٹیشنز بارش کے پانی میں ڈوبے رہے جس سے مسافروں کو شدید تکلیف کا سامنا رہا۔ –
شدید بارش سے میٹرو بس سٹیشنز تالاب بن گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان کا حل
-
سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس منظور
-
22 جولائی بروزبدھ کو تعطیل کا اعلان
-
پاکستان میں سریا کی قیمت، فی کلو تازہ ریٹس جاری ہوگئے
-
لاہورائیرپورٹ سے تین ہائی پروفائل شخصیات امریکا فرارہوتے گرفتار
-
سالگرہ کے بہانے نشہ آور چیز پلاکر نوجوان سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی،نیم مردہ حالت میں سڑک کنارے پ...
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری
-
فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم سپین پر ڈالروں کی بارش، کتنی انعامی رقم ملی؟
-
ہارٹ اٹیک جیسے جان لیوا مرض کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت
-
سلمان خان کی نئی جھلک وائرل، مداحوں نے صحت پر سوال اٹھا دیے
-
ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے شوہر حارث کو خلع کے کاغذات بھجوا دیے
-
وفاقی کابینہ سے منظور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نئے نظام کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
سرکاری یونیورسٹی میں مرد رجسٹرار کو ہراساں کرنے پر خاتون افسر کے خلاف فیصلہ برقرار
-
آج رات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان



















































