کراچی(نیوزڈیسک) رینجرز کےخلاف سندھ حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا-وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں قانونی ماہرین سے مشورے کے بعد صوبائی اسمبلی سےرجوع کریں گے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے رینجرز کے اختیارات کی مدت میں توسیع کے لئے صلاح مشورے کررہے ہیں، قانونی ماہرین سے مشورے کے بعد اسمبلی سےرجوع کریں گے تاہم صوبائی حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کرنے میں پولیس کا کردارقابل تعریف ہے، ملزمان اعلٰی تعلیم یافتہ ہیں، پولیس نے ثبوت فراہم کردیئے اب سزا دینا عدالتوں کا کام ہے۔قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے ، لوگوں کی آمد کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو حکومت کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی مشکل ہوجائے گی، کراچی میں غیر قانونی طور پر لوگوں کی آمد کا سلسلہ روکنے کے اقدامات کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی فراہمی بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے جب کہ اس کی فراہمی وفاق کا کام ہے، اگر ہم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیا تو مرکزی حکومت شور مچائے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تعلیمی اداروں کے ہفتہ وار شیڈول میں تبدیلی کردی گئی
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے
-
ہفتے میں 3 دن اسکول بند رکھنے کی تجویز، رانا سکندر حیات کا اہم اعلان
-
تعلیمی ادارے ہفتے میں دو دن بند، نیا شیڈول جاری
-
بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
’سام سنگ‘ کے سستے فون نے سب کو حیران کردیا
-
کون سے ملازمین وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لینے کے اہل نہیں؟ اہم خبر
-
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی سکیم میں ایک اورریلیف مل گیا
-
جوان افراد میں کینسر تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم ترین وجہ دریافت
-
تعلیمی اداروں میں ہفتے میں 3 دن چھٹیاں؟ نوٹیفکیشن کی وضاحت آگئی
-
پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری ممالک کی نئی فہرست جاری
-
وزٹ ویزے پر بیرون ملک جانے والے پاکستانی ہوشیار!
-
شادی کی تقریبات بارے نیا حکم نامہ جاری
-
روزانہ ایک سے 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا



















































