پیر‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان نے جسٹس وجیہہ کو الیکشن ٹریبونل کی ایما پر مزید فیصلے دینے سے روک دیا

datetime 7  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جسٹس وجیہہ الدین کو الیکشن ٹریبونل کی ایما پر مزید فیصلے دینے سے روک دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے پارٹی انتخابات کروائے اور بطور پارٹی چیئرمین ایک غیر جانبدار الیکشن ٹریبونل تشکیل دیتے ہوئے انہیں اس کی سربراہی سونپی جس کا ایجنڈا انتخابی شکایات کی تحقیقات تھا۔ پارٹی نے ٹریبونل کی رپورٹ اور دوبارہ انتخابات کی سفارشات کو قبول کیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ ٹریبونل نے تحلیل کے بعد بھی احکامات دینے کا سلسلہ جاری رکھا جو اس کے دائرہ اختیار سے باہر تھا۔
مزیدپڑھیے :26سال کابچہ۔۔۔

اس لئے وہ ان سے باضابطہ درخواست کرتے ہیں کہ تحلیل شدہ ٹریبونل کی ایما پر مزید فیصلے نہ دیئے جائیں۔ وہ ملک کی خدمات پر ان کا بے حد احترام کرتے ہیں لیکن کسی کو بھی اس کی حدود اور مینڈیٹ سے تجاوز کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہ امر یقینی ہے کہ بحیثیت چیئرمین وہ پارٹی کی جدوجہد کو ہر قسم کے نقصان سے بچانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…