پیر‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی کا پختونخوا میں بھی اہم صوبائی رہنماﺅں سے محروم ہونے کا خدشہ

datetime 7  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب کے بعد خدشہ ہے کہ سابق حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی اہم صوبائی رہنماﺅں سے محروم ہو جائے گی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پی پی پی کے سابق صوبائی صدر سید ظاہر علی شاہ اور خواتین و نگ کی سابق صدر عاصمہ ارباب عالمگیر کی پاکستان تحریک انصاف قیادت سے بات چیت چل رہی ہے بات چیت ختم ہونے کے بعد دونوں پی پی پی رہنما پارٹی سے جڑے رہنے یا دہائیوں کا تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کریں گے۔اطلاعات ہیں کہ ظاہر علی نے اس حوالے سے وزیر اعلی پرویز خٹک سے ملاقات کی تاہم ذرائع بتاتے ہیں کہ وہ ایک بہتر ڈیل مثلاً صوبائی صدر بننے کے خواہاں ہیں
مزیدپڑھیے :شاہدکپورنے میراسے شادی کرلی

۔ظاہر شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پرویز خٹک نے انہیں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے لیکن ابھی تک انہوں نے دعوت قبو ل یا رد کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ظاہر شاہ نے بتایا کہ وہ پی پی پی کی جانب سے اظہار وجوہ کا نوٹس ملنے پر بہت صدمے میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری راجہ پرویز اشرف کی جانب سے جاری اس نوٹس کا جواب نہیں دیں گے کیونکہ وہ پارٹی میں سرجری اور صوبائی قیادت میں تبدیلی کے بیان پر قائم ہیں
مزیدپڑھیے :بلاول کو پارٹی امور چلانے کی جزوی اجازت سندھ میں عہدیداروں کو فارغ کرنے کے اختیارات دینے سے انکار

۔شاہ کو صوبے میں سہ فریقی اپوزیشن اتحاد کے خلاف بیان دینے پر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔دوسری جانب عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد عاصمہ ارباب نے بھی مختلف آپشنز پر سوچنا شروع کر دیا ہے۔آنے والے چند دن بہت اہم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…