جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

ریحام خان کالاہور میں انتخابی مہم کا اعلان

datetime 3  جولائی  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ مسز ریحام خان نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122اور پی پی 147اور 148کے پارٹی کارکنوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ لاہور میں پارٹی کی انتخابی مہم میں شریک ہونگی ، لاہور شہر میر ا سسرال ہے اور میں اس شہر کو وقت دو نگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملک بھر میں ملنے والی پذیرائی لائق ستائش ہے عوام ان سے ان علاقوںمیں بھی پیار کرتے ہیں جہا ں نہ انکا گھر ہے اور نہ ہی وہ انکی زبان بولتے ہیں، سوال یہ ہے کہ دوسرے صوبوں اور شہروں سے کامیاب ہونے والے عمران خان کو انکے اپنے گھر سے کیسے ہرایا جاسکتا ہے؟۔ ریحام خان نے کہا کہ عوام کی آنکھوںمیں اُمید کی چمک ثابت کرتی ہے کہ تبدیلی آچکی ہے چونکہ اب انکا قائد عمران خان جیسا بے باک، نڈر اور سچ بولنے والا ہے جو ہمیشہ عوام کے بارے میں سوچتاہے ریحام خان نے کہا کہ جوڈیشل کمشن کے فیصلے سے حالات بدلینگے اور جھوٹے اور کرپٹ حکمرانوںسے نجات ملے گی جو ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں کے باعث ہم پرمسلط ہوئے ہیں انہوں نے این اے 122سے تحریک انصاف کے کارکنوںکی عبدالعلیم خان کی قیادت میں کی جانے والی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب اس حلقے میں خود گھر گھر جائینگی اور اپنی بہنوںکے ساتھ پارٹی کی کامیابی کے لیے کام کرینگی ۔ریحام خان نے دھاندلی کی تحقیقات میں این اے 122کے حوالے سے شعیب صدیقی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بھی روزانہ کی بنیاد پر دھاندلی کیس پر کام کررہے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہاکہ اہل لاہور نے این اے 122میں عمران خا ن کو بھرپور کامیا بی دلائی ہے اگر کسی کو شک ہے تو آج بھی ایک طرف سے نواز شریف کااور دوسری طرف سے عمران خان کا جلوس آجائے عوام خود فیصلہ کرلینگے کہ اکثریت کس کے ساتھ ہے انہوںنے ریحام خان کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہوئے یقین دلایا کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف لاہور سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی عبدالعلیم خان نے پی پی 147میں شعیب صدیقی اور پی پی 148میں میاں اسلم اقبال کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا اور این اے 122کی ٹیم کی کارکردگی کو مجموعی کامیابی قرار دیا شعیب صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی پی 147سے پارٹی کارکنوں بالخصوص خواتین نے دھرنے اور لانگ مارچ میںتاریخی کردار ادا کیا۔ پی پی 148سے ایم پی اے میاں اسلم اقبال نے پی ٹی آئی لاہور کی تنظیم کے سابق صدر عبدالعلیم خان کی کاوشوںکا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان پر تین کامیاب جلسوں ، لانگ مارچ، دھرنااور شٹ ڈاﺅن جیسے مواقع پر عبدالعلیم خان نے جن صلاحیتوںکا اظہار کیا ہم سب انکے معترف ہیں ، اس موقع پر پی پی 148سے میاں نعیم ، محمد اظہر ، مدثر چوہدری ، عفیف صدیقی نے بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں کے ہمراہ شرکت کی جبکہ پی پی 147سے طاہر الطاف، حافظ رضوان، باﺅجاوید، جاوید یوسف، اکرام الحق، حمزہ بٹ، منیر آفتاب بھٹی ، خضر حمید، دلدار چوہان، رانا جاوید نے پارٹی کارکنوںکے ہمراہ شرکت کی خواتین کی بڑی تعداد نے ریحام خان کا والہانہ استقبال کیا انہیں پھولوںکے گلدستے پیش کیے اور انکے ساتھ تصویریں بناتی رہیں سٹیج پر ریحام خان کے ہمراہ مسرت جمشید چیمہ اور سارہ احمد موجود تھیں ۔جبکہ پارٹی کارکنوں نے جذباتی انداز میں حکومت مخالف اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…