اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

پرویز مشرف نے الطاف حسین کو لندن میں مروا نے کا بیان دیا تھا ،خواجہ آصف

datetime 3  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ”را“ کی سپورٹ میں الطاف حسین کا ایک بیان ریکارڈ پر ہے، پرویز مشرف نے کہا تھا کہ الطاف حسین کو لندن میں مروا دیتے ہیں، شہباز شریف نے 6ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا بیان غلط دیا تھا، سیاست میں غلطی کو تسلیم کرلینا چاہیے، تحریک انصاف نے 126 دن کا دھرنا بھی دیا اور مراعات بھی ساری حاصل کرلیں، مجھے پھر کہنا پڑتا ہے کچھ شرم کرو، حیا کرو، ہمیں پیٹ کاٹ کر پیسہ تعلیم پر لگانے کی ضرورت ہے، ہمارے سیاسی مقاصد صرف پاکستان کےلئے ہونے چاہئیں، ہم نے 1984ءمیں ضیاءالحق کے ریفرنڈم کی حمایت کی تھی۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا کوئی شک نہیں کہ بھارت سے پاکستان میں کچھ لوگوں کو فنڈنگ ہوتی ہے، بھارت نے ہماری دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ متاثر کرنے کی بھی کوشش کی اور پاکستان میں ایسے لوگ موجود ہیں جو اسٹیٹ کے خلاف کام کر رہے ہیں اور را کی سپورٹ میں الطاف حسین کا ایک بیان بھی ریکارڈ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقائق سامنے لانے کا وقت آ گیا ہے، الطاف حسین نے ہمیشہ ملک کے خلاف بات کی ہے، پرویز مشرف نے کہا تھا کہ الطاف حسین کو لندن میں مروا دیتے ہیں۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہمارے سیاسی مقاصد صرف پاکستان کےلئے ہونے چاہئیں، شہباز شریف نے چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ غلط کیا تھا لیکن اب ہم توانائی کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں،2018ءتک بجلی بحران کا خاتمہ ہو جائے گا، کراچی میں بجلی بحران کے ذمہ دار قائم علی شاہ، آصف زرداری اور ایم کیو ایم ہے، انہیں ذمہ داری قبول کرنی چاہیے، وزیراعظم نواز شریف اور ہم چاہتے ہیں کہ ایسا ورثہ چھوڑ کر جائیں جسے آنے والی نسلیں یاد کریں۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہم الیکشن میں دھاندلی کی لڑائی اسلام آباد میں لڑ رہے ہیں، جبکہ سب سے زیادہ دھاندلی خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہے، اتنے بندے یہاں نہیں مرے جتنے کے پی کے میں مر گئے، ایک طرف اسمبلی پر الزام لگاتے ہیں پھر اس سے تنخواہ بھی لیتے ہیں،126 دن تک عوام کو پریشان کیا اور تنخواہیں بھی لیں، ہر چیز شوکت خانم کے اکاﺅنٹ میں ڈال رہے ہیں، اس پر مجھے پھر کہنا پڑے گا شرم کرو، حیا کرو، میں تو ایسی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے دھرنے کے دوران تمام مراعات حاصل کیں، سیاست میں اپنی غلطی کو تسلیم کرلینا چاہیے، میاں نواز شریف صانب نے بھی اپنی غلطیاں تسلیم کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر لگانے کی ضرورت ہے، جو ہر کسی کا حق ہے، ملک میں ایسا تعلیمی نظام ہو جس میں میں بھی اپنے بچوں کو تعلیم دلوا سکوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…