اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف نے گوجرانوالہ میں ٹرین حادثہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ میں شہید ہونے والے فوجی افسروں و جوانوں اور دیگر کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔