جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ،فوج طلب

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 365پولنگ سٹیشنوں پر آئندہ پانچ جولائی کو دوبارہ پولنگ کے موقع پر امن و امان یقینی بنانے اور کسی قسم کی ہنگامہ آرائی یا بدنظمی کے عزائم کوناکام بنانے کےلئے خیبر پختونخوا حکومت نے ری پولنگ کےلئے آرمی تعینات کرنے کی درخواست کی ہے اس کے علاوہ ہر پولنگ سٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی جائے گی جبکہ پولنگ سٹیشنوں کی تعداد بڑھانے کےلئے بھی الیکشن کمیشن سے درخواست کی جائے گی۔ یہ فیصلے منگل کے روز وزیراعلیٰ ہاﺅس میںوزیر اعلی خیبرپختونخو اپرویز خٹک کی صدارت سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کئے گئے ۔ اجلاس میں صوبائی وزراءمحمد عاطف، مشتاق احمد غنی، شہرام ترکئی، مظفر سید ایڈوکیٹ، ایم پی اے شوکت یوسفزئی، یاسین خلیل، پی ٹی آئی کے صوبائی آرگنائزر فضل محمد، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، داخلہ اور لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹریوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبے میں ری پولنگ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور خاص طور پر پولنگ سٹیشنوں پر فول پروف سیکورٹی کی فراہمی سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ ان فیصلوں کے مطابق الیکشن کمیشن کو پولنگ سٹیشنوں پر آرمی تعینات کرنے کی درخواست کی جائے گی جبکہ ہر پولنگ سٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہو گی اور خواتین کے پولنگ سٹیشنوں پر امن و امان کےلئے خیبر پختونخوا کی لیڈی پولیس کی تعیناتی کے علاوہ اسلام آباد اور پنجاب کی لیڈی پولیس کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانچ جولائی کو ری پولنگ کے موقع پر دفعہ 144کے تحت اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔ صوبے کے تمام پرنٹنگ پریس چار اور پانچ جولائی کو بند کرائے جائیں گے اور الیکشن کمیشن کو پولنگ سٹیشنوں میں دو سے تین گنا اضافے کےلئے کہا جائے گا۔ اجلاس کے فیصلوں کے مطابق ہر پولنگ سٹیشن کے پچاس گز کے احاطے میں سیکورٹی زون قائم کیا جائے گا۔ خواتین کے پولنگ سٹیشنوں کے اندر مرد سپروائزروں اور ووٹروں کو داخل ہونے کی اجات نہیں ہو گی اور الیکشن کمیشن سے 2000لیڈی ہیلتھ ورکروں سمیت پولنگ عملے کی ضروری تربیت کےلئے بھی کہا جائے گا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو ری پولنگ انتظامات کے حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ، الیکشن کمیشن ، آرمی اور پولیس کے اجلاس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیاجو اسی روز منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ پولنگ کے موقع پر اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے ایک بار پھر ہنگامہ آرائی اور انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے خدشات موجود ہیں اس لئے ووٹروں کو تحفظ فراہم کرنے اور مجموعی طور پر امن و امان قائم رکھنے کےلئے تمام ضروری اور سخت اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ سیکورٹی کے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے لیکن صوبائی حکومت آرمی کی مدد کے بغیر دوبارہ پولنگ ہر گز نہیں چاہتی۔ انہوں نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن پر واضح کر دے کہ صوبائی حکومت ری پولنگ کےلئے کسی قسم کا سیکورٹی رسک لینے کی پوزیشن میں نہیں ہے اس لئے آرمی کی مدد ہر صورت میں حاصل کی جائے۔ انہوںنے ہر پولنگ سٹیشن پر کم از کم ایک سو پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ووٹروں کے رش سے بچنے کےلئے چھوٹے سکولوں میں پولنگ سٹیشن قائم کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔ انہوں نے پولنگ سٹیشنوں پر عملے اور انتخابی میٹریل کی بروقت موجودگی یقینی بنانے کےلئے الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عملے اور میٹریل کی عدم دستیابی کے واقعات بھی بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کا باعث بنتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے بلدیاتی انتخابات میں ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ افسروں کی کارکردگی کو بھی ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ری پولنگ کےلئے صرف تربیت یافتہ عملہ تعینات کرنا چاہیے جس سے پولنگ سٹیشنوں پر اشتعال کم کرنے میں مدد ملے گی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…