جمعرات‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نیٹو ٹینکرحملہ کیس کافیصلہ آگیا

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک)راولپنڈی کی انسداددہشتگردی عدالت نے نیٹو ٹینکرحملہ کیس میں 3 دہشتگردوں کو8،8 مرتبہ سزائے موت کاحکم سنادیا ہے،ان حملوں میں3 پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3دہشتگردوں علی عمران ,اعتزازاور شجاع کو نیٹو آئل ٹینکر حملہ کیس میں 8،8مرتبہ سزائے موت دیدی ہے۔مجرمان نے نیٹوافوج کے افغانستان جانیوالے11ٹینکرزکوجلایا تھا۔اس حملے میں پولیس انسپکٹر سمیت 3 کانسٹیبلزجاں بحق ہوئے تھے۔واضح رہے کہ دہشت گردوں نے 2010 میں تلہ گنگ کے قریب نیٹو ٹینکر پر حملہ کرکے انہیں آگ لگادی تھی جب کہ حملے میں پولیس انسپکٹرسمیت 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…