جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

محکمہ تعلیم میں 1841”بھوت “،قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگ گیا

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کے ایم سی کے محکمہ تعلیم کے 1841گھوسٹ ملازمین کو ان کی نوکریوں سے فارغ کردیا ہے اور ان تمام ملازمین کی بھرتیوں اور ان کے پس پشت عوامل کی مکمل رپورٹ 15روز میں تیار کرکے ان کے کیسز کو اینٹی کرپشن میں بھیجنے کی ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہدایت کردی ہے۔ گریڈ 1 سے گریڈ 17 کے یہ گھوسٹ ملازمین مختلف ادوار میں جعلی طریقوں سے کے ایم سی کے محکمہ تعلیم میں بھرتی ہوئے تھے اور ان کو فارغ کرنے سے کے ایم سی کو سالانہ 60 کروڑ روپے کی تنخواہوں کی مد میں بچت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن کی جانب سے 23 فروری 2015 کو ”سرسبز سندھ، پرامن سندھ“ کے آغاز کے وقت اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ یہ مہم صرف کچڑے کی صفائی کی حد تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اسے اداروں میں موجود گھوسٹ ملازمین کی صورت میں موجود گند کو بھی صاف کیا جائے گا۔ اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر منگل کے روز صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمہ کے ایم سی کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے 1841 گھوسٹ ملازمین کو فارغ کرنے کی سمری پر دستخط کردئیے ہیں۔ اس طرح سالہا سال سے کے ایم سی پر سالانہ کڑوروں روپے کا اضافی بوجھ بنے یہ گھوسٹ ملازمین بالآخر ختم کردئیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات سمیت سندھ بھر کے تمام محکموں سے جعلی اور گھوسٹ ملازمین کے خلاف بھرپور انداز میں کریک ڈاﺅن کا آغاز کردیا گیا ہے اور منگل کے روز کے ایم سی کے محکمہ تعلیم میں گریڈ 1 سے 17 کے ان 1841 گھوسٹ ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے، جو ماضی میں جعلی طریقوںسے بھرتی ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان ملازمین میں زیادہ تر تعداد پرائمری ٹیچرز کی ہے، جو بھرتی ہونے سے آج تک ایک بار بھی اسکولوں میں نہیں آئے تھے اور ماہانہ تنخواہیں وصول کررہے تھے۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی روشن شیخ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ان تمام ملازمین کے مکمل کوائف، ان کی بھرتی ہونے اور اس کے پس پشت عناصر کی مکمل رپورٹ تیار کرکے 15 روز کے اندر اندر ان تمام کے کیسز کو اینٹی کرپشن میں بھیجا جائے تاکہ معلوم ہوسکے کہ ان کی بھرتیوں کے پیچھے کیا اسباب کارفرما تھے۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اب محکمہ بلدیات سے جعلی، گھوسٹ اور کرپٹ ملازمین کا خاتمہ ان کا عزم ہے اور وہ اس کو پورا کرکے ہی دم لیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…