اسلام آباد(نیوز ڈیسک) زین قتل کیس میں عدالت نے سابق وفاقی وزیر کے بیٹے مصطفی کانجو اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زین قتل کیس میں مصطفی کانجو سمیت ملزم آصف، صادق، سعداللہ اور اکرم پر فرد جرم عائد کردی جب کہ عدالت نے 7 جولائی کو استغاثہ کے گواہان بھی طلب کرلئے۔