جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ماڈل ایان علی کی طبیعت خرا ب ، مسلسل قے کے با عث جیل حکام پریشان

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) خوبرو ماڈل ایان علی کی گزشتہ چند دنوں سے ”طبیعت کی خرابی” سے جیل حکام پریشان ہیں جبکہ قے نہ رکنے پر ایان علی کی پریشانی میں ا ضا فہ ہو رہا ہے۔ سپر ماڈل جیل ہسپتال طبی معائنہ کرانے پر راضی نہیں ہو سکی ہیں من پسند میڈیکل سنٹر سے علاج کرانے پر بضد ہیں’ جیل حکام نے حکام بالا سے اس بارے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ خوبرو ماڈل ایان علی کی طبیعت قدرے ناساز ہے۔ بات بات پر تر ش چیزیں کھانے کو مانگ رہی ہیں جس سے جیل حکام کی پریشانی بڑھ رہی ہے انہوں نے ایان علی سے جیل ہسپتال میں معائنہ کرانے کی درخواست کی تو ایان علی نے یہ درخواست مسترد کر دی اور کہا کہ وہ اپنی مرضی کے میڈیکل سینٹر میں معائنہ کرائیں گی۔ ایان علی کو وقفے وقفے سے الٹیاں بھی آ رہی ہیں جس سے وہ خود بھی پریشان ہیں۔ اس نئی آ فت سے نمٹنے کے لئے جیل انتظامیہ نے اعلیٰ حکام سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے رواں ہفتے اعلیٰ حکام سے رابطہ کئے جانے کا امکان ہے۔ اس ساری صورتحال سے ایان علی کی جیل میں قید دوسری قیدی خواتین بھی پریشان ہیں کہ آخر کو سپر ماڈل کو کیا ہو گیا ہے کہ جس کی وجہ سے اس کی یہ حالت ہو رہی ہے۔ جیل انتظامیہ بھی تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے اعلیٰ حکام کی اجازت ملنے کے بعد خوبرو ماڈل کا کسی مستند ہسپتال سے طبی معائنہ کرایا جائے گا۔

NNI29-04 NNI29-01 NNI29-02 NNI29-03 NNI29-04 NNI29-32



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…