جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

ایف آئی اے اور نیب کا آصف زر داری کے قریبی عزیز کی رہائش گاہ پر چھاپہ

datetime 29  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب شاہ (نیوزڈیسک)ایف آئی اے اور نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی عزیز کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر سات ایمبولینسز برآمد کر لیں ، ان ایمبولینسز کو مسافر وین میں تبدیل کر کے مختلف روٹس پر چلایا جا رہا تھا تین ملازمین کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے اور نیب کی اعلیٰ سطح ٹیم نے نواب شاہ کے علاقے غلام حیدر شاہ کالونی میں پیپلزپارٹی کی با اثر سیاسی شخصیت کے گھر پر چھاپہ مار کر ایمبولینسز برآمد کر لی ہیں ۔ علی حسن زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی عزیز اور انتہائی با اثر سیاسی شخصیت ہیں ۔ ایمبولینسز اور ملازمین کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔ ایمبولینسز 2010 کی طوفانی بارشوں اور بد ترین سیلاب کے دوران متاثرہ افراد کو بروقت طبی امداد پہنچانے کیلئے وفاقی حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو دی تھیں ۔ بطور عطیہ ملنے والی ایمبولینسز میں موجود لاکھوں روپے کا ابتدائی طبی سامان نکال کر انہیں مسافر وین میں تبدیل کر کے مختلف روٹس پر چلایا جا رہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…