جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پومی بٹ سمیت دس (ن) کے لیگ کے دس کارکن صاف بچ نکلے ،تحریک انصاف کا شدید احتجاج

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (نیوزڈیسک) گوجرانوالہ میں عمران خان کے آزادی مارچ پر پتھراو ، عدالت نے پومی بٹ سمیت (ن )لیگ کے دس کارکنوں کو بری کر دیا ۔ 15 اگست 2014 کو لاہور سے راولپنڈی جاتے ہوئے عمران خان کے آزادی مارچ پر گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر پتھراو کیا گیا تھا ۔ اس پتھراو ¿ کے الزام میں مسلم لیگ (ن )کے کارکنوں کے خلاف تھانہ سبزی منڈی میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ مسلم لیگ ن سٹی کے سینئر نائب صدر سلمان خالد عرف پومی بٹ ، عمران خان کے آزادی مارچ پر پتھراﺅ کرنے کے الزام میں پومی بٹ سمیت 10 ن لیگی کارکنوں کو عدالت نے بری کردیا ۔ مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ محمد جمیل بھٹی کی عدالت میں کی گئی ۔ عدالت میں استغاثہ جرم ثابت نہ کرسکا جس پر ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کیا گیا ۔ بری ہونے والوں میں ن لیگ سٹی کے سینئر نائب صدر سلمان خالد پومی بٹ ، ن لیگی کارکن لیاقت علی ، ملک عباس ، عبدالمجید بٹ ، سجاد اللہ باجوہ ، بابر علی ، محمد الیاس ، مختار سعید شامل ہیں ۔ 15 اگست 2014 کو لاہور سے راولپنڈی جاتے ہوئے گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر آزادی مارچ پر پتھراﺅ کیا گیا تھا ۔ اس پتھراﺅ کے الزام میں ن لیگی کارکنوں کے خلاف تھانہ سبزی منڈی میں زیر دفعات 506 ، 148 ، 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ سلمان خالد عرف پومی بٹ نے اپنے نو ساتھیوں سمیت تھانہ سبزی منڈی میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی تھی ،پومی بٹ کی دیگر ساتھیوں سمیت رہائی پر تحریک انصاف کے سینئر رہنماﺅں نے شدید احتجاج کیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…