جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

آصف زرداری کی بیوی قراردی جانیوالی خاتون کی واپسی،آتے ہی پیپلزپارٹی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ (نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی یونائیڈڈ اسٹیٹ آف امریکا کی صدر ڈاکٹر تنویر زمانی نے کہا ہے کہ میں کسی کی جوا بدہ نہیں کہ آصف زرداری میرے شوہر ہیں یا نہیں ، میں ان کی دل سے عزت کرتی ہوں ، یہ تاثر غلط ہے کہ وہ ملک چھوڑ کرچلے گئے ہیں اور میں پاکستان آگئی ہوں اور ان کی ورک کروں گی، وہ ایک دو ہفتوں میں ملک واپس آجائیں گے، پیپلز پارٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانا چاہتی ہوں یہ ہی وجہ ہے کہ میں بیس سال بعد پاکستان آئی ہوں ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاڑکانہ دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر تنویر زمانی کا مزیدکہنا تھا کہ لاڑکانہ آ کر بہت زیادہ خوش ہوں لیکن شہر کی حالت زار اور بجلی کا بحران دیکھ کر دکھ ہوا ہے ، کراچی میں گرمی کے باعث پندری سو سے زائد جان بحق ہونے والوں کی ذمہ دار نہ صرف سندھ حکومت بلکہ کے الیکٹرک اور پانی و بجلی کے وفاقی وزیر بھی ہیں اگر وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ مرنے والے گرمی کی وجہ سے مرے ہیں جس سے میرا کوئی تعلق نہیں تو وہ اپنی ذمہ داری سے دستبردار نہیں ہو سکتے ، سندھ میں ہونے والی کرپشن کے بارے میں ڈاکٹر تنویر زمانی کا کہنا تھا کہ جو بھی کرپشن میں ملوث ہے اس کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہونی چاہیے چاہے اس میں پیپلز پارٹی کے رہنما ہی کیوں نہ ہوں ملک کا پیسہ ملک کے غریب عوام پر خرچ ہونا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم نواز شریف دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قابل تعریف کردار ادا کر رہے ہیں اور پاک فوج کا ضرب عضب کامیاب آپریشن ہے جس کے باعث ملک میں ہونے والے دھماکوں میں واضح کمی آئی ہے، لہذا انہیں اپنا کام کرنے دیا جائے ،پیپلز پارٹی نے دہشتگردی کے خاتمے میں ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور دیتی رہوں گی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں سندھ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں ، پنجاب کی بنسبت سندھ میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے جو کرنے کی ضرورت ہے ، جبکہ لاڑکانہ پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے لیکن شہر کی حالت زار دیکھ کر افسوس ہوا ہے ، سوشل میڈیا پر آصف علی زرداری کی آپ سے شادی کی خبروں میں کتنی صداقت ہے کہ سوال کے جواب میں ڈاکٹر تنویر زمانی کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ مجھ پر لوگ کیا الزامات عائد کر رہے ہیں ، آصف زرداری میرے شوہر ہیں یا نہیں میں کیوں بتاﺅں ، میںکسی کو جوابدہ نہیں ہوں، میں آصف زرداری کی دل سے عزت کرتی ہوں اور بلاول بھٹو زرداری میری اولاد کی طرح ہے ، بعدازاں ڈاکٹر تنویر زمانی نے اپنے کو آرڈینیٹر فرحاد جاڑل، سپاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری زوہیب بٹ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری دی ، فاتح خوانی کی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں ،اس موقع پر انہوں نے شہیداءبھٹو کی قبر پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا کہ وہ پارٹی مینی فیسٹو پر عمل درآمد کریں گی جبکہ انہوں نے اپنے طور پر مینی فیسٹو میں نو کرپشن، میرٹ ، نو لینڈ مافیہ کا اضافہ بھی کیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…