جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

رینجرزکے ہاتھوں اہم ذمہ داران گرفتار،ایم کیو ایم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

datetime 26  جون‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک)رینجرزکے ہاتھوں اہم ذمہ داران گرفتار،ایم کیو ایم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا،متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرزکے ہاتھوں ایم کیوایم نارتھ ناظم آبادکے سیکٹرانچارج عمران رفیق اور ایم کیوایم کے دیگر ذمہ داروں اور کارکنوںکی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرزنے گزشتہ روز سخی حسن کے علاقے سے ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹرکے انچارج عمران رفیق کوان کے گھرسے گرفتارکرلیاجبکہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے،عمران رفیق کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔اسی طرح جمعہ کو رینجرزنے سندھ سیکریٹریٹ کے قریب سے ایم کیوایم برنس روڈ کے سیکٹرممبرمحمدفیصل ولدمحمدرفیق کوگرفتارکرلیا،انہیں بھی نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرزکے ساتھ ساتھ پولیس اورسادہ لباس میںملبوس اہلکاروں کی جانب سے بھی ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتار کیا جارہاہے۔ گزشتہ روز قصبہ علی گڑھ سیکٹریونٹ 131کے کارکن نفیس احمدولد انیس احمدکوسی آئی ڈی نے گرفتارکرلیاجبکہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے عوامی رابطہ مہم کے دوران رنچھوڑلائن سیکٹریونٹ یوسی3-A کے کارکنوں راحیل ولد محمدیونس اورمسلم ولد عبداللہ کوگرفتارکرلیا۔ان میں سے کسی بھی ذمہ داریاکارکن کو کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ دوسال کے دوران ایم کیوایم کے 192کارکنان ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بیدری سے شہیدکردیئے گئے لیکن ان میں سے کسی ایک کے بھی قاتل کوگرفتارنہیں کیاگیاہے اورشہرمیں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوںکوگرفتارکیاجارہاہے ، انہیں لاپتہ کیاجارہاہے۔اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے 20کارکنان کئی ماہ سے لاپتہ ہیں جنکے بارے میں ان کے اہل خانہ کو کچھ نہیں بتایاجارہاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں طالبان اوردیگرکالعدم تنظیموں کے دہشت گردآزادانہ اپنی کارروائیاں کررہے ہیں انہیں روکنے والاکوئی نہیں جبکہ ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوںپربھی پابندی عائدکی جارہی ہے اورکرمنلائزیشن پالیسی کے تحت ایم کیوایم کے کارکنوںکو خطرناک مجرم اوردہشت گردبناکرپیش کیاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ چھاپوں اور گرفتاریوںکایہ سلسلہ بندکیاجائے اور ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد کے سیکٹر انچارج عمران رفیق، برنس روڈ کے سیکٹرممبرمحمدفیصل،قصبہ علی گڑھ سیکٹریونٹ 131کے کارکن نفیس احمداوررنچھوڑلائن سیکٹریو نٹ یوسی3-A کے کارکنوں راحیل اورمسلم کوفی الفوررہاکیاجائے۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموںسے بھی اپیل کی کہ وہ کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اوراس کے خلاف آوازبلندکریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…