اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نوڈیرو ہاﺅس میں انتظامی امور دیکھنے والے اعجاز لغاری کو گرفتار کرلیا گیا، اعجاز لغاری ایک سیاسی جماعت کی خاتون رہنما کا دست راست ہے۔ گزشتہ روز حساس اداروں نے افطار سے قبل کارروائی کر کے نوڈیرو ہاﺅس کے انتظامی معاملات دیکھنے والے شخص اعجاز لغار ی کو گرفتار کیا۔ وہ نوڈیرو ہاﺅس میں آنے والی سرکاری رقم افسران میں تقسیم کرتا تھا۔