منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

لاہور ، اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ، کراچی میں رم جھم کا امکان

datetime 24  جون‬‮  2015 |

لاہور / کراچی / اسلام ا باد(نیوز ڈیسک) کراچی میں گرمی کی قاتل لہر اج شام ختم ہونے کا امکان ہے ، اسلام ا باد سمیت پنجاب کے اکثر شہروں میں دوسرے روز بھی باران رحمت برس پڑی ، لاہور میں بوندا باندی نے موسم میں خوشگوار تبدیلی پیدا کر دی۔کراچی میں جان لیوا گرمی کی قاتل لہر اج شام ختم ہونے کا امکان ہے ،شہر قائد میں شمال مشرقی گرم ہوا چلنا بند ہو گئی ہے۔ شہر میں جنوب مغربی سمندری ہوا چلنے لگی جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی ہے۔ راول پنڈی ، اسلام اباد میں ابرکرم برسا ، ٹھنڈی ہوا چلی اور موسم حسین ہوگیا۔ جڑواں شہروں میں اسمان پر بادل چھائے ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی جاری ہے۔ لاہور میں ا?سمان پر چھائے بادلوں اور بعض علاقوں میں ہونے والی بوندا باندی نے موسم میں خوشگوار تبدیلی پیدا کر دی ہے اور روزہ داروں کے چہرے کھِل اٹھے ہیں۔ فیصل اباد میں دو روز کے بعد اسمان پر گھنے بادل چھا گئے۔ ٹھنڈی ہوا کے ساتھ اسمان سے ٹپکتی بوندوں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ اج پنجاب اور کشمیر کے اکثر علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، پشاور ، کوہاٹ ، بنوں ، بہاولپور، سکھر، حیدراباد اور کراچی کے بعض علاقوں میں بھی باران رحمت برس سکتی ہے۔



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…