اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

لوڈشیڈنگ،عوامی تحریک نے مظاہروں اوردھرنوں کی دھمکی دے دیں

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان عوامی تحریک نے مطالبہ کیاہے کہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے ورنہ پاکستان عوامی تحریک ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی اور دھرنے دے گی۔جبکہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری پیر 29 جون کو صبح 7 بجے لندن سے لاہور پہنچیں گے۔قائدعوامی تحریک 28 جون کو فلائٹ نمبر EK002 پر دن 2 بجے لندن سے روانہ ہونگے اور 29 جون کو دبئی پہنچیں گے جہاں مختصر قیام کے بعد وہ فلائٹ نمبر EK624 پر دبئی سے لاہور کیلئے روانہ ہونگے۔ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی واپسی کے باضابطہ شیڈول کا اعلان پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کی مشاورتی کونسل کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹرحسن محی الدین کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی اور ان کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی کمیٹی بھی قائم کی گئی۔مشاورتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ پانی و بجلی کے دونوں وزیروں کو برطرف کیا جائے۔اجلاس میں حکومت کو وارننگ دی گئی کہ خیبر تا کراچی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام نڈھال ہیں ،روزہ دار سحری اور افطاری میں بھی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے ورنہ پاکستان عوامی تحریک ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی اور دھرنے دے گی۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…