اسلام آباد (نیوزڈیسک)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ ارکانِ پارلیمان نے فوجی عدالتوں کے قیام کے حق میں فوجی ترجمان کا پیغام آنے کے بعد ہی ووٹ دیا تھا۔انھوں نے یہ بات 21ویں آئینی ترمیم کے تحت فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران کہی جمعرات کو یہاں چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 17رکنی فل بینچ نے ان درخواستوں کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ وکلا ءاس بات پر متفق ہیں کہ فوجی عدالتوں میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جاتے۔انہوںنے کہاکہ فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کی ٹویٹ کے بعد ارکان پارلیمنٹ نے 21ویں آئینی ترمیم سے متعلق قانون سازی میں فوجی عدالتوں کے قیام کے حق میں ووٹ دیا۔ بینچ میں موجود جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ملک میں پارلیمانی جمہوریت کو پارٹی سربراہان کی جمہوریت میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت پارٹی سربراہان بہت زیادہ خود مختار ہو گئے ہیں۔ا ±نھوں نے کہا کہ اس آرٹیکل کے تحت اراکین پارلیمنٹ کو اپنے پارٹی کے سربراہان کی ہدایت ماننے کا پابند بنایا گیا ہے اور پارٹی سربراہان کو بااختیار بنانے کی وجہ سے پارلیمانی جمہوریت متاثر ہوئی ہے۔جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہاکہ اراکین پارلیمنٹ کے پاس بڑا آسان راستہ ابھی بھی موجود ہے کہ اگر وہ پارٹی سربراہ کی ہدایت سے اتفاق نہیں کرتے تو مستعفی ہو جائیں اور ایسا کرنے سے دو تہائی اکثریت نہیں رہے گی اور نیا الیکشن کروانا پڑے گا۔عاصمہ جہانگیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اب تو ہم یہ مسکرا کر کہتے ہیں کہ فوجی عدالتیں بھی آئینی ہوگئی ہیں اس پر چیف جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بار کونسل بھی فوجی عدالتوں کے غیر آئینی ہونے پر متفق ہے لیکن اس بارے میں ا ±ن کی بنیاد اور دلائل الگ ہیں۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی وکیل نے کہاکہ سپریم کورٹ کو ایسی تمام قانون سازی کو کالعدم دینے کا اختیار حاصل ہے جو بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہو۔ا ±نھوں نے کہا کہ جنگل کے قانون کو کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔بینچ میں موجود جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ کون کرے گا کہ فوجی عدالتوں کے قیام سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور عدالت اس میں مداخلت کرے؟ا ±نھوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے قانون سازوں کے بارے میں کبھی بدنیتی کی بات نہیں کی۔اس سے پہلے بینچ میں موجود جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ پشاور میں آرمی پبلک سکول پر شدت پسندوں کے حملوں کے بعد فوجی عدالتوں کے قیام کی صورت میں عدل کا ایک متوازی نظام قائم کر دیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ شدت پسندی کے مقدمات کے فوری فیصلوں میں تاخیر کی ذمہ داری انتظامیہ کی بجائے عدلیہ پر ڈال دی گئی ہے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ چاہیے تو یہ تھا کہ پہلے ایکٹ پاس ہوتا پھر ترمیم ہوتی،جب ترمیم سے آرمی ایکٹ کوتحفظ دیا گیا اس وقت آرمی ایکٹ بنا ہی نہیں تھا جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سوموٹو کا دائرہ اختیار اتنا بڑھادیا گیا کہ عتیقہ اوڈھو کی شراب کی بوتل پر بھی سوموٹو لیا گیاان درخواستوں کی سماعت 22 جون تک کےلئے ملتوی کر دی گئی