کراچی(نیوزڈیسک) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا گزشتہ روز کا خطاب ان کی سیاسی خودکشی ہے۔ زرداری الطاف حسین کی زبان بول رہے ہیں۔ ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ مفاہمت نام کے لفظ پر اربوں روپے کھاگئے ہیں۔ اب حساب دینے کا وقت آیا تو شور مچایا جارہا ہے۔ میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ جمعرات کو تین سے چار ہفتوں کے لئے امریکا جارہا ہوں، جہاں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا علاج ہوگا۔ ملک سے فرار نہیں ہورہا۔ واپس آکر اسی طرح بھرپور جدوجہد کروں گا۔ اگر کسی میں دم ہے تو مجھے امریکا جانے سے روک لے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میری آواز دب گئی ہے۔ میں نے مفاہمت کرلی ہے۔ میں ایسی مفاہمت کو ٹھوکر مارتا ہوں جس میں اپنے مفادات کا سودا کیا جائے۔ میں پاکستان اور سندھ کی عوام کو بتادینا چاہتا ہوں کہ کرپشن کے خلاف جو میں نے جہاد شروع کیا ہے وہ جاری رہے گا۔ آصف علی زرداری نے 7 سال تک مفاہمت کے نام پر نہ صرف عوام کو دھوکا دیا بلکہ لوٹ مار کا بازار گرم رکھا۔ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ سندھ کو ادی اور ادا چلا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ آصف علی زرداری نے گزشتہ روز اس لئے بیان دیا ہے کہ وہ جیل جانا چاہتے ہیں تاکہ مظلوم بن جائیں۔ بھٹو کی پارٹی کو جنرل ضیاءختم نہیں کرسکا لیکن بھٹو کے داماد نے اس پارٹی کے اصل تشخص کو ختم کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی پچھلے دور میں وفاق اور صوبوں میں حکومت میں رہی ہے لیکن عوام کو کچھ نہیں دیا گیا۔ صرف بندر بانٹ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم کے نام پر سندھ میں دہشت گردی کی جارہی ہے۔ اس مسئلے پر سیاستدانوں کو پارلیمنٹ میں آواز اٹھانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شہزادے اور پھولن دیوی نے سندھ میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔ سندھ کرپٹ ترین صوبہ بن گیا ہے۔ جب میں وزیر تھا تو سب سے زیادہ تقرریاں اور تبادلوں کے احکامات وزیراعلیٰ ہاﺅس سے آتے تھے مگر اب بلاول ہاﺅس سے آتے ہیں۔ بھرتیوں کے نام پر میرٹ کی دھجیاں اڑادی گئیں۔ منظور کاکا پہلے پی ایس ایف میں بھرتی ہوا۔ آغا سراج درانی نے انہیں کے بی سی اے میں ملازمت دلائی۔ پھر وہ کرپشن کا بادشاہ بن گیا۔ اربوں روپے کمائے اور اس کا حصہ زرداری کو دیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شور مال کی بندر بانٹ پر ہونے والے احتساب کو روکنے کے لئے مچایا جارہا ہے۔ رینجرز نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قانون کے مطابق کارروائی کی ہے۔ کرپٹ سیاستدانوں اور بیورو کریسی کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں تو جائے گی کہاں۔ پیپلز پارٹی نے اپنے اقتدار میں بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس معاملے کو دبایا کیوں گیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے فوج کے خلاف بیان دے کر ایک بڑی محاذ آرائی کھڑی کردی ہے، جس کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں اور انہیں بڑی سزا مل سکتی ہے۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ زرداری کو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پتہ لگ جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری لاڑکانہ کی صرف ایک مارکیٹ بند نہیں کراسکتے، وہ ملک کیا بند کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔ عدلیہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میرے ساتھ انصاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن واپس آکر پہلے سے زیادہ کرپٹ لوگوں کے خلاف جدوجہد کروں گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرپشن میں ملوث سیاستدانوں کو اور بیورو کریسی کو گرفتار کیا جائے اور لوٹا ہوا مال برآمد کیا جائ
آصف زرداری کا خطاب ،ذوالفقار مرزا نے مزید آگ لگادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی



















































