اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر کسان بجٹ میں زرعی ٹیکس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں. کسانوں نے احتجاجاً کئی من دودھ سڑک پر بہا دیا. شاہراہ دستور پر دودھ بہائے جانے کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، جمشید دستی کسانوں سے مذاکرات کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے باہر پہنچ گئے ہیں اور کسانوں سے ان کے مسائل دریافت کر رہے ہیں