جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل راحیل شریف 59برس کے ہوگئے

datetime 16  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں۔16 جون 1956ءکوبلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیدا ہونے والے راحیل شریف کے والد محمد شریف پاک فوج سے وابستہ تھے۔ پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر پانے والے میجرشبیرشریف ان کے بڑے بھائی ہیں۔راحیل شریف نے گورنمنٹ کالج لاہورسے تعلیم حاصل کرنے کے بعد پاکستان ملٹری اکیڈمی میں داخلہ لیا اوراکیڈمی کے 54ویں لانگ کورس سے فارغ التحصیل ہوکر1976 میں فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔جنرل راحیل شریف نے نوجوان افسر کی حیثیت سے پاک فوج کے انفنٹری بریگیڈ میں گلگت میں فرائض سرانجام دئیے جب کہ بریگیڈئیر کے طورپرسیالکوٹ بارڈر پر26 فرنٹیئرفورس اورکشمیرمیں 6 فرنٹیئرفورس رجمنٹ کی کمان سنبھالی۔گوجرانوالہ کور کی قیادت بھی کی،

مزید پڑھئے:سعودی نرسوں کے ہسپتال میں ناچنے کی ایسی سزا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انہیں جنرل ہیڈ کوارٹرزمیں انسپکٹرجنرل تربیت اور تشخیص رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے جنرل راحیل شریف کو 27 نومبر 2013 کو پاک فوج کا سپاہ سالار مقرر کیا اور 20 دسمبر 2013 کو راحیل شریف کو نشان امتیاز(ملٹری) سے نوازا گیا۔اس موقع پرقومی قیادت اور عسکری حکام نے انہیں مبارکباد دی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…