اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایم کیوایم کے رہنماءفارق ستارنے انکشاف کیاہے کہ بانی پاکستان قائد محمدعلی جناح نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو اپنی زندگی میں جانشین مقررکردیاتھا۔فاروق ستارنے کراچی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین قائد اعظم محمدعلی جناح کے جانشین ہیں ۔واضح رہے کہ بانی پاکستان کاانتقال 1948جبکہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی پیدائش 1953کی ہے جس کے مطابق الطاف حسین بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی وفات کے تقریباپانچ سال بعد کراچی میں پیداہوئے ہیں اب اس بات کی وضاحت فارق ستارہی کرسکتے ہیں کہ قائد اعظم نے کب اورکیسے الطاف حسین کواپناجانشین مقررکیاتھا۔