ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

بھارت اور را کچھ بھی کرلے ہما را کچھ نہیں بگاڑ سکتا، آئی ایس پی آر کااعلان

datetime 13  جون‬‮  2015 |
Pakistan's army spokesman Major-General Asim Bajwa briefs the media about a Taliban attack on a school in Peshawar, Pakistan, Tuesday, Dec. 16, 2014. Taliban gunmen stormed a military-run school in the northwestern Pakistani city of Peshawar on Tuesday, killing at least 100 people, mostly children, before Pakistani officials declared a military operation to clear the school over. (AP Photo/B.K. Bangash)

راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت جلد پکڑی یا ماری جائے گی، ساری طالبان قیادت افغانستان میں بیٹھی ہے، طالبان بیرونی حمایت اور مدد کے بغیر کارروائیاں کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے،ہم دہشت گردوں، ان کی معاونت کرنے اور سہولت کاروں سمیت ان کے تمام ساتھیوں میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے،دہشت گردوں کے پاس اتنا بارودی مواد تھا کہ وہ 20سال تک روزانہ کی بنیاد پر دھماکے کر سکتے تھے ،، آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کا 90فیصد حصہ کلیئر کرا لیا گیا ہے، لڑائی جاری ہے اور ہم حالت جنگ میں ہیں، کچھ چیلنجز ضرور ہیں، پاک افغان بارڈر دشوار گزار علاقہ ہے، بارڈر کنٹرول مینجمنٹ پر کام ہو رہا ہے، بھارت اور را کچھ بھی کرلے ہماری قوم متحد ہے، ہم مل کر دشمنوں کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گے، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں ۔ ہفتہ کو آپریشن ضرب عضب کو ایک سال مکمل ہونے پر نجی ٹی وی چینلز کو دیئے گئے انٹرویوز میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور اس دوران شمالی وزیرستان کے 90فیصد حصے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے، ایک سال قبل شمالی وزیرستان میں حالات بہت خراب تھے، میں خود بھی وہاں گیا تھا، تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری ہے اور اب انہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں مل رہی۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت آپریشن کے نتیجے میں یہاں سے فرار ہو گئی اور اب وہ افغانستان میں بیٹھی ہے تاہم ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ قیادت یا تو جلد پکڑی جائے یا یا پھر ماری جائے گی، دہشت گردوں کےلئے زمین تنگ کر دی گئی ہے، چند گنے چنے علاقے ہیں جہاں دہشت گردوں کی کمین گاہیں ہیں جنہیں جلد ختم کر دیا جائے گا، دہشت گرد کسی بھی نرمی اور رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے 347افسروں اور جوانوں نے شہادت جام نوش کیا، پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ بہتر اور تربیت یافتہ فوج ہے، ہم نے خیبر ایجنسی میں جا کر سب سے زیادہ دشوار گزارعلاقوں میں آپریشنز کئے اور وہ علاقے کلیئر کئے، ہم کسی سے خوفزدہ نہیں ہوتے، ہم سب کچھ اکیلے کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جہاں بھی چھپے ہیں ہم انہیں اور ان کی مالی فنڈنگ کرنے والوں میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے، بھارت اور اس کی خفیہ ایجنسی را کچھ بھی کر لے وہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان انتہائی جامع منصوبہ ہے، جس کے متعدد حصوں میں کامیابیاں ملی ہیں اور اس میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے، تاہم بعض ایریاز میں کچھ دشواریاں پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی دہشت گردی سے تنگ ہے، سیاسی و مذہبی جماعتیں بھی دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں اور آنے والے دنوں میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن عیار ہے اور اسے باہر سے حمایت مل رہی ہے، تحریک طالبان جیسی تنظیموں کی قیادت باہر بیٹھی ہے، طالبان معاشرے کے انتہائی گئے گزرے لوگ ہیں، غیر ملکی امداد کے بغیر طالبان کا چلنا ممکن نہیں اور نہ ہی ان میں اکیلے اس طرح کی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کی تعداد ہزاروں میں ہے، ان میں انتہائی مطلوب ملزمان بھی شامل ہیں، دہشت گردوں کےلئے کاروائی کرنا آسان نہیں، آپریشن کے باعث ان کا کمین گاہوں سے نکلنا بہت مشکل ہے، ”را“ جو کچھ بھی پاکستان میں کر رہی ہے وہ ایک حقیقت ہے تاہم ہم انہیں خبردار کر دینا چاہتے ہیں کہ بھارت اور را جو بھی کر لیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، را کے معاملے پر سیاسی قیادت واضح بات چیت کر رہی ہے، فوج اور انٹیلی جنس اپنا اپنا کام کر رہے ہیں، شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ہو رہے ہیں، دہشت گردوں کے بڑے بڑے منصوبے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ناکام بنائے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ دہشت گردوں کے پاس اتنا بارودی مواد تھا کہ وہ 20سال تک روزانہ کی بنیاد پر دھماکے کر سکتے تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…