جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کوئٹہ،فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت4 اہلکار جاں بحق

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت4 اہلکار جاں بحق ہوگئے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روزدہشت گردوں نے کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ملا اسلام روڈ پر پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے،واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،پولیس نے جائے وقوعہ شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں،پولیس نے علاقے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کر دی اور ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیاہے تاہم آخری اطلاع ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسی روڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے سب انسپکٹر سمیت4 اہلکاروں کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…