اسلام آباد (نیوزڈیسک) راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس میں غیر ملکی سفیروں نے بھی سفر کرنا شروع کر دیا ہے اور انہوں نے ان منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں وہی سہولتیں دی گئی ہیں جو یورپی ممالک میں دی جاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کے سفیر نے گزشتہ روز اسلام آباد سے راولپنڈی تک میٹرو بس میں سفر کیا، ان کے ہمراہ کئی اور سفارتکار بھی تھے، ڈنمارک کے سفیر نے لائن میں لگ کر ٹکٹ حاصل کیا اور بس میں شہریوں کے ساتھ اس منصوبے کے حوالے سے بات چیت بھی کی۔ ڈنمارک کے سفیر نے کہا کہ انہیں پاکستان میں میٹرو بس میں سفر کر کے بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے اور حکومت نے اچھا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس میں صفائی کا خصوصی خیال رکھیں کیونکہ صفائی سے ہی اس منصوبے کی افادیت برقرار رہے گی
میٹرو بس سروس میں سفر کے بعدڈنمارک کے سفیر کی پاکستانیوں سے اپیل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان



















































