بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

سانحہ صفورہ گوٹھ،گرفتار ملزمان سے تفتیش میں نئے انکشافات

datetime 6  جون‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں سانحہ صفورہ گوٹھ میں گرفتار پانچ ملزمان ،دہشت گردی کی 37 وارداتوں میں ملوث ہیں، جے آئی ٹی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔ سانحہ صفورہ گوٹھ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں- ڈی آئی جی ساوتھ ڈاکٹر جمیل نے پریس کانفرنس کے دوران رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے پانچوں ملزمان دہشت گردی کی 37وارداتوں میں ملوث ہیں، ان میں سبین محمود قتل کیس، ڈیبرالوبو پر حملہ ، اسکولوں پر کریکر حملہ اور دیگر وارداتیں بھی شامل ہیں۔ سانحہ صفورہ میں حملہ آوروں کی تعداد 13 تھی تاہم 5 گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں ، دو گاڑیوں سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا، جس میں 2 کلاشنکوف، رائفل، 5 نائن ایم ایم پستول، دو سائیلینسر،6دستی بم، آدھا کلو زہر،پولیس کی وردی اور سانحہ صفورہ میں جاں بحق ہونے والوں کے خون سے آلودہ کپڑوں سمیت 50موبائل فون سمز اور 7 لیپ ٹاپ برآمد کر لئے گئے ہیں۔ سانحہ صفورہ کے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے نئی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس میں ڈی ا?ئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ سمیت ایس پی ملیر اور کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کا ایک افسر شامل ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…