بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

اپوزیشن ڈر گئی،عمران خان

datetime 6  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بارپھر پیشکش کی ہے کہ اپوزیشن لکھ کر دے تو خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن دوبارہ کرانے کےلئے تیار ہیں .اپوزیشن کو کوئی تحریک چلانے کی ضرورت نہیں .ہم پہلے ہی تیار ہیں .لگتا ہے اپوزیشن ڈر گئی ہے ہماری آفر قبول نہیں کررہی ہے .کوئی شک نہیں بلدیاتی الیکشن مشکل تھا .بد نظمی ضرور ہوئی . تحقیقات کے بعد الیکشن کمیشن جہاںچاہے دوبارہ الیکشن کروالے ۔ہفتہ کو اپنی رہائش گاہ پر جہانگیر ترین . شاہ محمود قریشی , اسد عمر ,
شیریں مزاری , نعیم الحق اور دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ خیبر پختو انخوامیں بلدیاتی الیکشن بہت مشکل تھا 41ہزار امیدوار منتخب ہوئے . پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے اور انہوں نے اپنے اختیارات نیچے منتقل کئے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کے لئے بھی الیکشن مشکل تھا اگر پہلے سے تیاری ہو جاتی تو بہتر تھا کوئی شک نہیں کہ بد نظمی ہوئی ہے اگر اپوزیشن سمجھتی ہے کہ وہ دوبارہ الیکشن چاہتی ہے تو وہ ہمیں لکھ کر دے خیبر پختوان خوا میں دوبارہ الیکشن کر انے کےلئے تیار ہیں مگر لگتا ہے کہ اپوزیشن کی کئی پارٹیاں ڈر گئی ہیں ہم نے کوئی دھاندلی کی ہوتی تو ہمیں کوئی خوف ہوتا لگ رہا ہے کہ اپوزیشن ہماری آفر کو قبول نہیں کررہی ہے الیکشن کمیشن تحقیقات کرے کہ کہاں دوبارہ الیکشن کرانا ہے ہم کرائیں گے اپوزیشن کو کوئی اتحادبنانے اور تحریک چلانے کی ضرورت نہیں ہم تو پہلے سے تیار ہیں انہوںنے کہاکہ میں نے نواز شریف سے چار حلقے کھولنے کا کہا تھا لیکن انہوںنے تسلیم نہیں کیا کہ اس لئے دھرنا دینا پڑا انہوںنے کہاکہ چکومت چار حلقے کھول دیتی تو ہم کچھ نہ کرتے انہوںنے کہاکہ سارا الیکشن کھولنے کےلئے تیار ہیں اگر سب جگہ پر دھاندلی ہوئی ہے تو الیکشن کمیشن سارا الیکشن کروادے اور اگر چند حلقے متنازع ہیں تو بھی وہاں الیکشن کروایا جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…