کراچی (نیوزڈیسک)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب گورنر ہاﺅس کراچی میں منعقد ہوئی جس میں اہم سیاسی و عسکری رہنماﺅں ، تمام مکاتب فکر کے علماءکرام ، غیر ملکی سفارتکاروں ، تاجروں ، صنعتکاروں ، سماجی شخصیات ، ججز ، وکلاء، صحافیوں سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ گورنر سندھ کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی ، مفتی تقی عثمانی ، مفتی منیب الرحمن ، علامہ عباس کمیلی ، مولانا سلفی، گورنر کے پی کے سردار مہتاب عباسی، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، اسپیکر سندھ اسمبلی ، صوبائی وزراء، سابق صدر پر ویز مشرف اور ان کی اہلیہ ،محمد میاں سومرو، سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، ایئر مارشل عظیم داﺅد پوتہ ، لیفٹننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر،ارباب غلام رحیم، کو کمانڈر کراچی نوید مختار ، ڈی جی رینجرز سندھ ، آئی جی سندھ ، قائم مقام ایئر چیف ، چیف سیکریٹری سندھ ، مختلف محکموں کے سیکریٹریز ، بوہری و اسماعیلی کمیونٹی کے نمائندوں ، پاکستان تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ف، پاکستان پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہمشیرہ سائرہ باجی ، سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی ، کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی ، ایڈوائزر ہائر ایجوکیشن سید وجاہت علی، مختلف جامعات کے وائس چانسلر ز ،سابق فوجی افسران سمیت ہر مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی اور گورنر سندھ کو ان کی صاحبزادی کی شادی پر مبارکباد دی اور گورنر سندھ کی صاحبزادی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ نے مستعفی ہونے کے لئے جو مہلت مانگی تھی اس میں سے ایک بات یہ بھی تھی کہ ان کی صاحبزادی کی شادی ہونے والی ہے اور انہوں نے کہا تھا کہ مجھے مہلت دی جائے تاکہ میں اپنی گھریلو مصروفیات سے فارغ ہوجاﺅں، ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کا استعفیٰ آئندہ چند روز میں کسی بھی وقت آسکتاہے۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی صاحبزادی کی شادی ہوگئی،اب استعفیٰ کب آئے گا؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان



















































