بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

دوبارہ بلدیاتی انتخابات عمران خان نے ۔۔! شہبازشریف کامعنی خیز تبصرہ

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک )دوبارہ بلدیاتی انتخابات عمران خان نے ۔۔! شہبازشریف کامعنی خیز تبصرہ-وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک دہشت گردی کو شکست فاش نہیں دیں گے اس وقت تک ملک امن کا گہوارہ نہیں بن سکتا اوراس کے خاتمے کے لئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔کراچی میں میڈیا کے نمائندوں بات کرے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران بے پناہ کامیابیاں حاصل ہوئیں لیکن دہشت گردی کو صرف گولیوں سے ہی ختم نہیں کیا جاسکتا اس کے لئے قلم کی گولی، روزگار کی گولی اور غربت کے خاتمے کی گولی بھی چلانا ہوگی اور جب تک دہشت گردی کو شکست فاش نہیں دیں گے اس وقت تک ملک امن کا گہوارہ نہیں بن سکتا اس کے لئے وفاقی حکومت اورصوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی ترقی ہی پاکستان کی اصل ترقی ہے جب کہ اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس منصوبہ پورے پاکستان کا ہے جس کے افتتاح کے لئے گورنر ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیراعلی سید قائم علی شاہ کو دعوت دی ہے۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کیا کیا، جوکوئی بات عمران خان کے دماغ میں ڈال دیتا ہے وہ بول دیتے ہیں، خیبرپختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کی بات بھی عمران خان ک دماغ میں کسی اورنے ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں سے مشاورت کے بعداین ایف سی ایوارڈ میں ایک سال کی توسیع کردی ہے جب کہ چین پاکستان میں توانائی منصوبوں پر سرمایہ کاری کررہا ہے جس سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…