بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

صدر ممنون حسین کے بیٹے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

datetime 3  جون‬‮  2015 |

کوئٹہ (نیوزڈیسک )ایف سی نے بلوچستان کے حب میں کارروائی کر کے صدر ممنون حسین اور چائنیز ورکرز پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ایف سی کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے حب میں کارروائی تو ملزمان کی جانب سے فائرنگ کردی گئی، جوابی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کو متعدد وارداتوں میں مطلوب بی ایل اے کمانڈر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں خودکار ہتھیار بھی برآمد کرلئے گئے۔ایف سی ترجمان کے مطابق گرفتار بی ایل اے کمانڈر چند روز قبل حب میں صدر ممنون حسین کے بیٹے سلمان حسین پرقاتلانہ حملے،2014 میں حب میں 8 مزدوروں کے قتل اور 2007 میں چائینز ورکرز کی گاڑی پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ اسکے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…