ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے مرکز اور چاروں صوبوں میں بنائے جانے والے عبوری سیٹ اپ کا پہلا اجلاس پیرکوطلب

datetime 31  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکز اور چاروں صوبوں میں بنائے جانے والے عبوری سیٹ اپ کا پہلا اجلاس (آج)پیر کوطلب کرلیا گیا ، نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی صدارت کریں گے ۔ تحریک انصاف نے مرکز ، پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں پارٹی کا عبوری سیٹ اپ تشکیل دینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کےلئے عبوری سیٹ اپ کے عہدیداروں کا اجلاس پیر کے روز طلب کرلیا اجلاس نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی نے سہ پہر تین بجے اسلا م آباد میں پارٹی کے سنٹرل سیکرٹریٹ میں طلب کیا ہے ۔ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت اجلاس میں تحریک انصاف کی قیادت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر غور کرے گی ۔ مرکز اور چاروں صوبوں کے عبوری سیٹ آئندہ اہداف بارے پالیسی وضع کریں گے ۔ اجلاس میں پنجاب سے چوہدری سرور ، رائے عزیز اللہ ، کے پی کے سے فضل محمد خان شرکت کریں گے , سندھ سے عارف علوی ، افتخار سومرو اور بلوچستان سے ہمایوں جوگزئی اور قاسم سوری اجلاس میں شریک ہوں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…