کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان بھر سانحہ مستونگ کے خلاف میں شٹرڈاﺅن ہڑتال کے دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔مستونگ میں 22 مسافروں کے قتل کے خلاف کوئٹہ سمیت سرکاری، اور سیاسی سطح بلوچستان بھر میں بھی شٹرڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔شٹر ڈاون ہڑتال کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی نہ ہونے کے برابر رہی۔شٹر ڈاون ہڑتال بلوچستان کے مختلف اضلاع جن میں ڑوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، چمن، پشین، کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں جاری ہے۔سیاسی و عوامی سطح پر سانحے کی مذمت کی جا رہی ہے۔مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سانحہ کے خلاف ریلیاں کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں