ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایگزیکٹ کے خلاف اتنے ثبوت ملے ہیں جنہیں عدالت میں ثابت کرسکتے ہیں، ڈی جی ایف آئی اے

datetime 31  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) ڈی جی ایف آئی اے شاہد حیات نے کہا ہے کہ انہیں ایگزیکٹ کے خلاف اتنے ثبوت ملے ہیں جنہیں عدالت میں ثابت کرسکتے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی ایف آئی اے سندھ شاہدحیات نے کہا کہ ڈگریوں سے متعلق بہت سا ڈیٹا ہمارے پاس آگیا ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے کی فارنزک ٹیم اس معاملے پر کام کررہی ہے، ٹیم نے کافی کام کرلیاہے تاہم اب بھی کافی ڈیٹا پر کام کررہے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم نے ویب سائیٹ کے ڈومین کی خریداری سے ڈگری جاری ہونے تک کے پورے عمل کا طریقہ کار کا پتہ چلالیا ہے۔ ہمارے پاس اس وقت اتنا دستاویزی مواد ہے کہ عدالت میں اسے ثابت کرسکتے ہیں اور جوثبوت ملے ہیں ان سے شعیب شیخ پر مزید مقدمات قائم ہوسکتے ہیں۔شاہد حیات نے کہا کہ وہ دستاویزی ثبوت کے بغیرکوئی بات نہیں کریں گے، ایف آئی اے کو ایگزیکٹ کی عمارت سے بڑی تعداد میں ڈگریاں ملی ہیں لیکن وہ تعداد نہیں بتاسکتے، قانون کی رو سے ایف آئی اے 17 دن میں تفتیش مکمل کرنے کی پابند ہے اور وہ مقررہ وقت پر تحقیقات مکمل کرکے عدالت میں پیش کردیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…