اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جعلی ڈگری سکینڈل میں ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ہے ، جعلی ڈگری چھاپنے والے پرنٹنگ پریس کا پتہ چلا لیا گیا۔ پرنٹنگ پریس کے مالک کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ جعلی ڈگریاں ناظم آباد کے پرنٹنگ پریس میں چھاپی جاتی تھیں۔ ذرائع کے مطابق پرنٹنگ پریس کا پتہ چلانے کے بعد پریس مالک کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔ دوسری طرف گرفتار ایگزیکٹ کمپنی کے سی ای او شعیب شیخ کی رات گئے اچانک طبیعت خراب ہونے پر جناح ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مکمل معائنے کے بعد شعیب شیخ کو واپس بھیج دیا۔ علالت کی خبر پر شعیب شیخ کے اہل خانہ ایف آئی اے دفتر پہنچے تاہم حکام نے ملاقات کی اجازت نہیں دی اور اہل خانہ کو واپس بھیج دیا۔
مزید پڑھئے:’’کنہیا ‘‘نے 19برس کی طویل قیدسے ماں کوآزادی دلا دی