لاہور (نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کے بین الاقوامی ریسرچ ادارے چائنہ اکےڈمی آف سوشل سائنسز کے ایڈیٹوریل ڈائریکٹرساو ¿تھ ایشین سٹڈیز ژی ہیلن کی قےادت مےں 10رکنی سکالرز نے ملاقات کی ،جس مےں پاک چےن تعلقات ،پاک چائنہ اکنامک کورےڈور کے منصوبے اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خےال کےاگےا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے چےنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہے۔ چین پاکستان کا انتہائی قابل اعتماد اور مخلص دوست ملک ہے۔وزےراعلیٰ نے چین کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چےنی صدر کے دورہ اسلام آباد کے دوران پاکستان کے لئے 46 ارب ڈالر کے تاریخی اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے ا وربلاشبہ چین کا اقتصادی پیکیج پاکستان کے عوام کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے۔ پاک چائنہ اکنامک کوریڈورمنصوبے چین کی ویژنری قیادت کا پاکستان کیلئے ایک عظیم احسان ہے جسے کبھی فراموش نہےں کےا جاسکتا۔ 46 ارب ڈالر کے اقتصادی پیکیج میں 33 ارب ڈالر کی خطیر رقم صرف توانائی کے منصوبوں کیلئے رکھی گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ عظیم اقتصادی پےکےج اس بات کا مظہر ہے کہ چین کی قیادت اور عوام پاکستان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ چین کے صدر کے دورہ کے بعد دونوں ملکو ںکے مابین معاشی تعاون کی نئی راہیں کھلی ہیں۔ چین کے غیر معمولی اقتصادی پیکیج پرپاکستان کی حکومت اورعوام چینی قیادت، حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔پاک چائنہ اکنامک کورےڈور کے منصوبے دونوں ملکوں کی دوستی کے رشتوں کو مزےد مضبوط کررہے ہےں اور دنےا کی تارےخ مےں اےسے تارےخ ساز اقتصادی پےکےج کی کوئی اورمثال نہےں ملتی،مےرے پاس وہ الفاظ نہےں کہ مےں چےن کے اس عظےم الشان اقتصادی پےکےج پر چےنی قےادت اورحکومت کا شکرےہ ادا کرسکوں۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی قومی قیادت نے پاک چین اکنامک کوریڈورمنصوبے پر اتفاق رائے کرکے مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اوروسےع تر قومی مفاد مےں پاکستان کی سےاسی قےادت کااتحادو اتفاق اےک انتہائی خوش آئند امر ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان چےن کے اس تاریخ ساز پیکیج پر عملدرآمد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔ قریبی باہمی کوآرڈینیشن اور انتھک محنت سے اس پیکیج پر عملدرآمد کریں گے جس کےلئے تمام متعلقہ اداروں اورمحکموں کو شبانہ روز کام کرنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور منصوبے کے تحت 50 میگاواٹ کا سولر منصوبہ اگست 2015ءمیں مکمل ہوگااور اسی فریم ورک کے تحت 900 میگاواٹ کے سولر منصوبے پر بھی کام جاری ہے جو اگلے سال مکمل ہوگا۔انہوںنے کہا کہ چین نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ہاتھ تھام کر ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کا بہترین دوست ہے اور ےہ پےکےج اےک تحفہ سے بڑھ کر ہے۔پاک چائنہ اکنامک کوریڈور منصوبے سے پورے خطے کو فائدہ ہوگااور اس عظیم الشان منصوبے سے خطے میں ترقی و خوشحالی اور معاشی استحکام آئے گا۔ پاک چائنہ اکنامک کورےڈور ترقی اور خوشحالی کا وہ پل ثابت ہوگا جس سے اس خطے کی تقدےر بدل جائے گی۔مےں سمجھتا ہوں کہ اگر پاکستان نے آگے بڑھنا ہے تو اسے چےن کے ماڈل کو اپنانا ہوگاکےونکہ چےن نے بامقصد معاشی حکمت عملی ،ڈائےلاگ اوربات چےت کے ذرےعے اپنے تنازعات حل کیے اور معاشی ترقی کی منازل تےزی سے طے کی اور آج وہ دنےا کی دوسری بڑی معاشی قوت بن چکا ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ذکر کرتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کوتوانائی بحران کے ساتھ دہشت گردی کے چےلنج کابھی سامنا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے یکسو ہے۔ سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر ہےں۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیںاور 50 ہزار سے زائد پاکستانی اس جنگ میں اپنی قیمتی جانیں نچھاور کر چکے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بندوق کی گولی کے ساتھ معاشی و سماجی اقدامات کی گولیاں بھی ضروری ہیں۔روزگار، تعلیم، صحت اور دیگر اقدامات کرکے انتہاپسندی و دہشت گردی کے رجحانات کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔دہشت گرد سب کے مشترکہ دشمن ہےںاوراس ضمن مےں مربوط اقدامات اٹھانا ضروری ہے ،خصوصاً نوجوانوں کو با اختےار بنانے اورانہےں روزگار کے زےادہ سے زےادہ مواقع فراہم کر کے انتہاءپسندی کے رجحان کا خاتمہ ممکن ہے ۔خطے کی صورتحال کا ذکرکرتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اےک پرامن ملک ہے اورہم اپنے ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات چاہتے ہےں۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اورچےن کے درمےان بڑھتے ہوئے معاشی و تجارتی تعلقات اس بات کے متقاضی ہے کہ پاکستان کے نوجوان چےنی زبان بھی سےکھےںتاکہ باہمی رابطوں مےںآسانی پےدا ہواسی لئے پنجاب حکومت نے لاہور مےں چینی زبان سکھانے کا کالج قائم کرنے کافےصلہ کےا ہے جس کےلئے اساتذہ چےن سے آئےں گے اورپاکستانی نوجوانوں کو چےنی زبان سےکھائےں گے۔پنجاب مےں ٹرانسپورٹ کے شعبے مےں مےٹروبس پراجےکٹس کا تذکر ہ کرتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہا کہ عام آدمی کو باعزت اورباوقار ٹرانسپورٹ کی سہولتےں فراہم کرنا ہماری ترجےحات مےں شامل ہےں ،ےہی وجہ ہے کہ لاہور مےں مےٹروبس پراجےکٹ کی کامےابی کے بعد راولپنڈی اسلام آباد مےٹروبس پراجےکٹ کو رےکارڈ مدت مےں مکمل کےا گےا ہے اوراس عظےم الشان منصوبے کا وزیراعظم محمد نواز شریف اگلے ہفتے افتتاح کر رہے ہیںاوراس منصوبے سے لاکھوں افرادباکفاےت تےزرفتار اورجدےد سفری سہولتوں سے مستفےد ہوں گے۔ےہ منصوبہ خالصتاً عام آدمی کو مدنظر رکھ کر بناےا گےا ہے،اسی طرح لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین چلانے کا منصوبہ بناےاگےاہے اور ےہ منصوبہ چےنی قےادت کا پاکستان کے عوام کےلئے اےک تحفہ ہے ،اس منصوبے کو دوبرس مےں مکمل کےا جائے گا۔مےں سمجھتا ہوں کہ قومی وسائل عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کرنے کی ےہ شاندار مثال ہے ،جس سے براہ راست عام آدمی کو فائدہ پہنچ رہا ہے اوروقت کی بچت ہورہی ہے۔اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیوں کا پیشہ خیمہ بنے گا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ 3 برس کے دوران پنجاب کے تمام دیہی علاقوں کی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کیا جائے گا۔دیہی علاقوں میں بسنے والوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے یہ پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے،جس سے دےہی معےشت تےزرفتاری سے ترقی کرے گی اور روزگار کے لاکھوں مواقع پےدا ہوں گے۔دےہی علاقوں مےں سڑکوں کا جال پھےلے گا تو خوشحالی آئے گی اور معےار زندگی بلندہوگا۔انہوںنے کہا کہ جمہوریت عوام کی خدمت، ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے اور انہیں بہترین خدمات کی فراہمی کا نام ہے،ےہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت عوام کی بے لوث خدمت اورانہےں بہترےن خدمات کی فراہمی کےلئے وسائل کو امانت سمجھ کر ان پر خرچ کررہی ہے اورپنجاب میں گورننس کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مےں سمجھتا ہوں کہ ہر سطح پر احتساب کے ساتھ موثر چےک اےنڈ بےلنس انتہائی ضروری ہے۔ایڈیٹوریل ڈائریکٹر ساﺅتھ ایشین سٹڈیز ژی ہیلن نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لاہور سمیت پنجاب بھر میںعوامی فلاح کے منصوبے بروقت تکمےل کر کے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے شہباز شریف کا ویژن قابل تعریف ہے۔ انہوںنے کہا کہ شہباز شریف نے عوام کیلئے جو پروگرام شروع کئے ہیں ان کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔انہوںنے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹس جیسے منصوبے شہبازشریف کی جانب سے قومی وسائل عوام کی سہولت پر خرچ کرنے کی شاندار مثال ہیں۔ چینی قونصلر جنرل یو بورن نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف چین اور چینی عوام کے بہترین دوست ہیں۔ چین کے قونصلر جنرل یو بورن،صوبائی وزراءچوہدری شیر علی، بیگم ذکیہ شاہنواز، عائشہ غوث پاشا، ایم پی اے سید زعیم حسین قادری، چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، سیکرٹریز اطلاعات، معدنیات ، منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔