ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

بارود والے شیطان کے حامی

datetime 28  مئی‬‮  2015 |

کراچی (نیوزڈیسک)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ علم کی قوت تلوار کی قوت سے زیادہ بڑی ہے ،دینی ودنیاوی دور عصر کی تعلیمات سے آراستہ ہوکر ہی اسلام وملک دشمن قوتوںکو شکست دی جاسکتی ہے،بارود والے شیطان کے حامی اور دورود والے معراج والے آقا ﷺ کے غلام ہیں،دورود وسلام کی خوشبو سے بارود کی بدبو کو ختم کردینگے ،دین اسلام امن آشتی کا درس دیتا ہے ،خود ساختہ بناﺅٹی مذہب مسلط کرنے اور عوام کی جان مال سے کھیلنے والے دہشتگرد ہیں ان کا دین اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے ،سرکار دو عالم ﷺ نے شب معراج کو بھی اپنی امت کو یاد رکھا ،مسلمانوں کی معراج نماز ہے جس سے ہمیں کسی طور بھی غافل نہیں ہونا چاہیے ، عو ام کی جان ومال کا تحفظ اور فلاح وبہبود کے کام کرنا اسلامی طرز حکمرانی ہے ،مسلم ممالک آج انتشار کا شکار یہود وہنود کے دباﺅ میں ہیں مسلم ممالک کے حکمران اپنا قبلہ مدینہ منورہ کی طرف کرلیں تو یہود ونصاری ناکام ہوجائیں گے ،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ،یہود نصاری اور را کے ایجنٹ دہشتگردی کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ،اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کو ناکام بنانے کےلئے ہم سب نے پاک فوج کا ساتھ دینا ہے ،کراچی میں رینجرز امن کےلئے کام کررہی ہے ان کے مورال کو بلند کرنا ہے، ہر محب وطن پاکستانی ملک کو مستحکم اور دہشتگردی کے خاتمے کےلئے اپنا مثبت کردار ادا کرئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلبہار میں معراج مصطفی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ امن کے قیام کےلئے 6لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخی کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کو بھی ہر حال میں قانون کی گرفت میں لینا ہوگا،جس دن حکومت اور قانون نافذ کرنے والے عوام کی جان ومال کا مکمل تحفظ کرنا شروع کردینگے ،جرائم پیشہ عناصر کی خودبخود موت واقع ہوجائیگی ،آئین وقانوں کی بالادستی کو بلا امتیاز یقینی بناناہوگا،پاکستان کی سلامتی ،استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کےلئے تمام اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا،جمہوری نظام میں عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے تو جمہوریت کمزور ہوگی ،حکمران عوام کے مسائل کے حل کےلئے ہر ممکن اقدامات کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…