ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مائنس مسلم لیگ (ن) ۔۔۔مسلم لیگ۔۔ اہم اجلاس

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)مائنس مسلم لیگ (ن) لیگی دھڑوں کے انضمام کےلئے رابطوں میں مزید تیزی آ گئی ، مرکزی رہنماﺅں کا غیر رسمی اجلاس کل (ہفتہ ) کو بزرگ لیگی رہنما سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی رہائشگاہ پر منعقد ہوگا جس میں چوہدری پرویزالٰہی کی بھی شرکت کا امکان ہے جبکہ شیخ رشید احمد کو بھی مدعو کیا گیا ہے ،7جون کو سید غوث علی شاہ کی رہائشگاہ پر منعقدہ اجلاس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف بھی شریک ہوں گے جس میں لیگی دھڑوں کے انضمام کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئیں گے ۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ ،سید غوث علی شاہ اور سردار دوست محمد کھوسہ کی مختلف لیگی رہنماﺅں سے براہ راست ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ اسی تناظر میں ملاقاتیں کرنے کے بعد گزشتہ روز اسلام آباد سے لاہو رپہنچ گئے ہیں جبکہ سید غوث علی شاہ اور سردار دوست محمد کھوسہ اسلام آباد میں مختلف رہنماﺅں سے ملاقاتیں کرنے کے بعد آج جمعہ کے روز لاہور پہنچیں گے ۔ ذرائع کے مطابق کل ہفتہ کو سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی رہائشگاہ پر غیر رسمی اجلاس منعقد ہوگا جس میں مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی بھی شرکت کا امکان ہے جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 7جون کو سید غوث علی شاہ کی رہائشگاہ پر لیگی رہنماﺅں کا اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف بھی شرکت کریں گے ۔ مذکورہ اجلاس میں لیگی دھڑوں کے انضمام بارے معاملات زیر بحث آئیں گے اور حتمی فیصلہ ہونے کے بعد رہنماﺅں کو ذمہ داریاں سونپنے کا اعلان کیا جائے گا



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…