جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

نواز لیگ اور پیپلزپارٹی نے باری باری قوم کو دھوکہ دیا متحدہ ان کی بی ٹیم ہے،عمران خان

datetime 24  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں نواز لیگ اور پیپلزپارٹی نے باری باری قوم کو دھوکہ دیا ایم کیو ایم ان دونوں جماعتوں کی بی ٹیم ہے جو اپنی سیاہ کاریوں کی پردہ پوشی کیلئے اقتدار میں رہنا ضروری سمجھتی ہے۔ پی ٹی آئی سیاست کی تطہیر اور انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے اپنی جراتمندانہ جدوجہد جاری رکھے گی۔ پاکستان میں اس وقت جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط ہے عوام کے حقوق غصب ہو رہے ہیں ‘ غربت مہنگائی ‘ بیروزگاری اور لاقانونیت عروج پر ہے۔ ان حالات میں پی ٹی آئی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے 2015انتخابات کا سال ہے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کی تیاری کریں۔ انشاء اﷲ انتخابی دھاندلیوں سے اقتدار میں آنے والے سیاسی وڈیروں کا بستر گول ہو جائے۔ ان خیالات کا اطہار انہوں نے تحریک انصاف فیصل آباد کے مقامی رہنما شیخ شاہد جاوید کی قیادت میں کارکنوںکے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر شیخ شاہد جاوید نے فیصل آباد میں تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بارے میں آگاہ کیا اور چیئرمین عمران خاں کوبتایا کہ تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے بھر پور کوششیں جاری ہیں ۔صنعتکار ‘ تاجر ‘طلبا’ مزدور’غریب عوام اور سرکاری ملازمین سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی تعلق رکھنے والا انسان احتجاجی کیفیت میں ہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب تحریک انصاف عوام کو کرپٹ اور ظالم حکمرانوں سے نجات دلائی گی

مزید پڑھئے:امریکی ہیکرنے کمپیوٹر سے جہاز ہیک کرکے جہاز کا راستے تبدیل کردیا

۔عوامی مینڈیٹ چرا کر ملک و قوم پر مسلط ہونیوالے کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل کئے بغیر قوم کی ترقی و خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ بحرانوں میں گھری ہوئی مفلوک الحال پاکستانی قوم کی اُمیدوں کا واحد مرکز تحریک انصاف ہے جو سیاست سے کرپشن کا خاتمہ کا عزم لیکر میدان میں آئی ہے ۔ انشاء اﷲ ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…