اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے موجودہ حکومت کی 2025ءتک حکومت کرنے کی نوید سنا دی ۔ انہوں نے اس بات کا اظہار مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سائبر کرائم کی گزشتہ سات سال سے جاری بحث کے جواب میں کہی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز عوامی سہولت کے ایسے منصوبے بنا رہی ہے کہ حکومت کا دورانیہ 2025ءتک جائے گا ۔